April 23, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 1

الر تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْحَكِيمِ 

الٓرٰ۔ یہ اُس کتاب کی آیتیں ہیں جو حکمت سے بھری ہوئی ہے

 آیت ۱:  الٓـرٰ :  «ا، ل، ر۔»

            یہ حروفِ مقطعات ہیں۔ یہاں پر ایک قابل ذکر نکتہ یہ ہے کہ اس سے پہلے سورۃ البقرۃ، سورۂ آل ِعمران اور سورۃ الاعراف تین سورتوں کا آغاز حروف ِمقطعات (الٓـــمّٓ، الٓـمّٓصٓ) سے ہوتا ہے اور ان تینوں مقامات پر حروفِ مقطعات پر آیت مکمل ہو جاتی ہے، مگر یہاں ان حروف پر آیت مکمل نہیں ہورہی ہے، بلکہ یہ پہلی آیت کا حصہ ہیں۔ بہر حال یہ توقیفی امور (حضور کے بتانے پر موقوف) ہیں۔ گرائمر، منطق، نحو، بیان وغیرہ کے کسی اصول یا قاعدے کو یہاں دخل نہیں ہے۔

             تِلْکَ اٰیٰتُ الْکِتٰبِ الْحَکِیْمِ:  «یہ بڑی حکمت بھری کتاب کی آیات ہیں۔» 

UP
X
<>