May 5, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 101

قُلِ انظُرُواْ مَاذَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَا تُغْنِي الآيَاتُ وَالنُّذُرُ عَن قَوْمٍ لاَّ يُؤْمِنُونَ 

 (اے پیغمبر !) ان سے کہو کہ : ’’ ذرا نظر دوڑاؤ کہ آسمانوں اور زمین میں کیا کیا چیزیں ہیں ؟ ‘‘ لیکن جن لوگوں کو اِیمان لانا ہی نہیں ہے، اُن کیلئے (زمین وآسمان میں پھیلی ہوئی) نشانیاں اور آگاہ کرنے والے (پیغمبر) کچھ بھی کار آمد نہیں ہوتے

 آیت ۱۰۱:  قُلِ انْظُرُوْا مَاذَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ:  «ان سے کہیے کہ دیکھو جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے۔»

            زمین و آسمان میں اللہ تعالیٰ کی بے شمار نشانیاں ہیں، ان کو بنظر غائر دیکھنے کی ضرورت ہے۔

             وَمَا تُغْنِی الْاٰیٰتُ وَالنُّذُرُ عَنْ قَوْمٍ لاَّ یُؤْمِنُوْنَ:  «لیکن یہ نشانیاں اور ڈراوے ان لوگوں کے کچھ کام نہیں آتے جو ایمان نہیں لانا چاہتے۔» 

UP
X
<>