May 5, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 38

أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ قُلْ فَأْتُواْ بِسُورَةٍ مِّثْلِهِ وَادْعُواْ مَنِ اسْتَطَعْتُم مِّن دُونِ اللَّهِ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ 

کیا پھر بھی یہ لوگ کہتے ہیں کہ : ’’ پیغمبر نے اسے اپنی طرف سے گھڑ لیا ہے ؟ ‘‘ کہو کہ : ’’ پھر تو تم بھی اس جیسی ایک ہی سورت (گھڑ کر) لے آؤ، اور (اس کام میں مدد لینے کیلئے) اﷲ کے سوا جس کسی کو بلاسکو بلا لو، اگر سچے ہو۔ ‘‘

 آیت ۳۸:  اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰہُ:  «کیا یہ کہتے ہیں کہ اس کو پیغمبر نے خود گھڑ لیا ہے؟»

            یہ لوگ اس قرآن کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ محمد کی اپنی تصنیف ہے۔ انہوںنے خود یہ کلام موزوں کر لیا ہے۔

             قُلْ فَاْتُوْا بِسُوْرَۃٍ مِّثْلِہ وَادْعُوْا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ اِنْ کُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ:  «آپ (ان سے) کہیے کہ لے آؤ تم بھی ایک سورت اس جیسی اور(اس کے لیے) بلا لو جس کو بلا سکتے ہو اللہ کے سوا، اگر تم سچے ہو۔»

            یہ چیلنج سورۃ البقرۃ میں بھی ہے جو کہ مدنی ہے، جبکہ مکی سورتوں میں تو اسے متعدد بار دہرایا گیا ہے۔ سوره ہود میں اس جیسی دس سورتیں بنا کر لے آنے کا چیلنج دیا گیا ہے اور یہاں اس سورت میں یہ چیلنج گویا برسبیل ِتنزل آخری درجہ میں پیش کیا گیا ہے کہ چلو اس جیسی ایک سورت ہی بنا کر دکھا دو۔ 

UP
X
<>