April 19, 2024

قرآن کریم > يونس >surah 10 ayat 6

إِنَّ فِي اخْتِلاَفِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَمَا خَلَقَ اللَّهُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ لآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَّقُونَ 

 

حقیقت یہ ہے کہ دن رات کے آگے پیچھے آنے میں اور اﷲ نے آسمانوں اور زمین میں جو کچھ پیدا کیا ہے، اُس میں اُن لوگوں کیلئے بڑی نشانیاں ہیں جن کے دل میں خدا کا خوف ہو

 

 آیت ۶:  اِنَّ فِی اخْتِلاَفِ الَّیْلِ وَالنَّہَارِ وَمَا خَلَقَ اللّٰہُ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَّقُوْنَ:  «یقینا رات اور دن کے ادلنے بدلنے میں اور جو کچھ اللہ نے بنایا ہے آسمانوں میں اور زمین میں، یقینا نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جن کے اندر تقویٰ ہے۔»

            ان نشانیوں سے وہی لوگ سبق حاصل کر کے مستفیض ہو سکتے ہیں جن کے اندر خوفِ خدا ہے اوران کی اخلاقی حس بیدار ہوتی ہے۔ 

UP
X
<>