April 26, 2024

قرآن کریم > الـعاديات >sorah 100 ayat 3

فَالْمُغِيْرٰتِ صُبْحًا

پھر صبح کے وقت یلغار کرتے ہیں

آيت 3: فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا: «پھر وه على الصبح غارت گرى كرتے هيں۔»

        اس آيت ميں گھوڑوں كى خصوصى صفات كے ساتھ ساتھ زمانه جاهليت كے عرب تمدن كى جھلك بھى دكھائى ديتى هے۔ اهل عرب جب لوٹ مار يا قتل وغارت كے ليے كسى قبيلے پر حملے كى منصوبه بندى كرتے تو اس كے ليے على الصبح منه اندھيرے كے اوقات (small hours of the moming) كا انتخاب كرتے تھے۔ اس قسم كى غارت گرى كے ليے رات كا پچھلا پهر اس ليے موزوں سمجھا جاتا هے كه اس وقت هر كوئى بڑى سكون كى نيند سورها هوتا هے۔ حتى كه اگر كوئى مريض تكليف كى وجه سے سارى رات سو نه سكے تو رات كے پچھلے پهر اسے بھى نيند آجاتى هے۔

UP
X
<>