April 18, 2024

قرآن کریم > الـعصر >sorah 103 ayat 3

اِلَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ

سوائے ان لوگوں کے جو اِیمان لائیں ، اور نیک عمل کریں ، اور ایک دوسرے کو حق بات کی نصیحت کریں ، اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کریں

آيت 3: إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ: «سوائے ان كے جو ايمان لائے اور انهوں نے نيك عمل كيے اور انهوں نے ايك دوسرے كو حق كى نصيحت كى اور انهوں نے باهم ايك دوسرے كو صبر كى تلقين كى۔»

        ان شرائط ميں پهلى اور بنيادى شرط يه هے كه انسان ايمان لائے۔ اس ميں ايمان بالله، ايمان بالرسالت اور ايمان بالآخرت سميت تمام ايمانيات شامل هيں۔ يعنى انسان اس كائنات كے مخفى اور غيبى حقائق كو سمجھے، ان كا شعور حاصل كرے اور ان كى تصديق كرے۔ ايمان لانے كے بعد دوسرى شرط اس ايمان كے عملى تقاضوں كو پورا كرنے سے متعلق هے۔ يعنى اگر انسان الله پر ايمان ركھتا هے تو اس كے عمل اور كردار سے ثابت هونا چاهيے كه وه الله كا فرماں بردار بنده هے اور اس كى نافرمانى سے ڈرتا هے۔ غرض وه هر اس عمل كو اپنے شب وروز كے معمول كا حصه بنانے پر كمر بسته هوجائے جس كا الله اور اس كے رسول صلى الله عليه وسلم نے حكم ديا هے اور هر اس فعل سے اجتناب كرنے كى فكر ميں رهے جس سے الله اور اس كے رسول صلى الله عليه وسلم نے منع كيا هے۔

        تيسرى شرط «تواصى بالحق» كى هے۔ يعنى جس حق كو انسان نے خود قبول كيا هے اور اپنى عملى زندگى كو اس كے مطابق ڈھالا هے اس حق كى تبليغ واشاعت كے ليے وه امر بالمعروف اور نهى عن المنكر كا علم بردار بن جائے۔ اس كے بعد چوتھى اور آخرى شرط «تواصى بالصبر» كى هے اور يه تواصى بالحق كا لازمى اور منطقى نتيجه بھى هے۔ اس كا مطلب يه هے كه الله تعالى كا جو بنده تواصى بالحق كا علم اٹھائے گا اسے شيطانى قوتوں كى مخالفت مول لے كر آزمائش وابتلا كى مشكل گھاٹيوں سے بھى گزرنا هوگا اور اس راستے پر چلتے هوئے نه صرف اسے خود صبر واستقامت كا دامن مضبوطى سے تھامے ركھنا هوگا بلكه اسے اپنے همراهيوں اور ساتھيوں كو بھى اس كى تلقين ونصيحت كرنا هوگى۔ اسى ليے حضرت لقمان نے اپنے بيٹے كو جب امر بالمعروف كى نصيحت كى تو ساتھ هى صبر كى تلقين بھى كى تھى: ﴿يَابُنَيَّ أَقِمِ الصَّلَاةَ وَأْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ وَانْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَاصْبِرْ عَلَى مَا أَصَابَكَ﴾ (لقمان: 17) «اے ميرے بچے! نماز قائم كرو اور نيكى كا حكم دو اور برائى سے روكو اور جو بھى تكليف تمهيں پهنچے اس پر صبر كرو۔»

        بهر حال راهِ حق كے مسافروں كو پهلے سے معلوم هونا چاهيے كه يه راسته آزمائش وابتلاء كے خار زاروں سے هو كر گزرتا هے: ﴿وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ﴾ (البقرة) «اور هم تمهيں آزمائيں گے كسى قدر خوف اور بھوك سے اور مالوں اور جانوں كے اور ثمرات كے نقصان سے۔ اور (اے نبى صلى الله عليه وسلم!) بشارت ديجيے ان صبر كرنے والوں كو۔»

يه شهادت گه الفت ميں قدم ركھنا هے

لوگ آساں سمجھتے هيں مسلماں هونا

        اَللَّهُمَّ رَبَّنَا اجْعَلْنَا مِنْهُمْ!  اَللَّهُمَّ رَبَّنَا اجْعَلْنَا مِنْهُمْ۔ آمِيْن!

UP
X
<>