April 19, 2024

قرآن کریم > قريش >sorah 106 ayat 3

فَلْيَعْبُدُوْا رَبَّ هٰذَا الْبَيْتِ

اس لئے اُنہیں چاہئے کہ وہ اس گھر کے مالک کی عبادت کریں

آيت 3: فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَذَا الْبَيْتِ: «پس انهيں بندگى كرنى چاهيے اس گھر كے رب كى۔»

        ظاهر هے ان كے جد امجد حضرت ابراهيم عليه السلام نے الله كا يه گھر «دنيا كے بت كدوں ميں پهلا وه گھر خدا كا» توحيد كے مركز كى حيثيت سے تعمير كيا تھا۔ حضرت ابراهيم عليه السلام نے اپنى اولاد كو اس گھر كے پهلو ميں بساتے وقت توحيد كے اعتبار سے ان كى ذمه دارى كا ذكر ان الفاظ ميں كيا تھا: لِيُقِيمُوا الصَّلَاةَ۔ تاكه وه الله كى بندگى كے طور پر نماز قائم كريں۔ چناں چه چاهيے تو يه تھا كه جس كعبه كى توليت كى وجه سے انهيں خوش حالى اور عزت ملى  تھى وه اس گھر كے مالك كو پهچانتے اور اس كا حق ادا كرتے۔ ليكن اس كے برعكس انهوں نے الله كے گھر ميں 360 بت نصب كركے اسے دنيا كے سب سے بڑے بت كدے ميں تبديل كرديا اور اس كے اصل مالك كو بالكل هى فراموش كرديا۔

UP
X
<>