April 26, 2024

قرآن کریم > قريش >sorah 106 ayat 4

الَّذِيْٓ اَطْعَمَهُمْ مِّنْ جُوْعٍ وَّاٰمَنَهُمْ مِّنْ خَوْفٍ

جس نے بھوک کی حالت میں اُنہیں کھانے کو دیا، اور بد امنی سے اُنہیں محفوظ رکھا

آيت 4: الَّذِي أَطْعَمَهُمْ مِنْ جُوعٍ: «جس نے انهيں بھوك ميں كھانے كو ديا»۔

        انهيں رزق عطا فرما كر فاقه كشى سے محفوظ ركھا۔ جب عرب كے عام لوگ غربت اور تنگ دستى كا شكار تھے اس وقت بھى الله تعالى نے قريش مكه كو كامياب تجارت اور كعبه كى توليت كى وجه سے معاشى خوش حالى سے نواز ركھا تھا۔

وَآمَنَهُمْ مِنْ خَوْفٍ: «اور انهيں خوف سے امن عطا كيا۔»

        ان كے قافلے سارا سال يمن اور فلسطين كے درميان بلا خوف وخطر محو سفر رهتے تھے۔ خدا داد تحفظ كى يه ضمانت انهيں اس سر زمين ميں ميسر تھى جهاں هر طرف جنگل كے قانون كا راج تھا۔

UP
X
<>