April 19, 2024

قرآن کریم > المـاعون >sorah 107 ayat 1

اَرَءَيْتَ الَّذِيْ يُكَذِّبُ بِالدِّيْنِ

کیا تم نے اُسے دیکھا جو جزا و سزا کو جھٹلاتا ہے ؟

آيت 1: أَرَأَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ: «كيا تم نے ديكھا اس شخص كو جو جزا وسزا كو جھٹلاتا هے؟»

        جو نه تو بعث بعد الموت كا قائل هے اور نه هى آخرت كى جزا وسزا كو مانتا هے۔ ايسے لوگ سمجھتے هيں كه اس زندگى كے سوا ان كى كوئى اور زندگى نهيں هے: ﴿وَقَالُوا مَا هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْيَا وَمَا يُهْلِكُنَا إِلَّا الدَّهْرُ﴾ (الجاثية: 24) «وه كهتے هيں كه نهيں هے (كوئى اور زندگى) سوائے همارى دنيا كى زندگانى كے، هم خود هى مرتے هيں اور خود هى جيتے هيں اور هميں نهيں هلاك كرتا مگر زمانه۔»

        آخرت كے احتساب كا انكار كركے انسان دراصل جائز وناجائز اور حلال وحرام كى پابنديوں سے آزاد هو جاتا هے اور اس كا كردار «بابر عيش كوش كه عالم دوباره نيست» كے فلسفے كا چلتا پھرتا اشتهار بن كر ره جاتا هے۔

UP
X
<>