April 19, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 8

وَلَئِنْ أَخَّرْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ إِلَى أُمَّةٍ مَّعْدُودَةٍ لَّيَقُولُنَّ مَا يَحْبِسُهُ أَلاَ يَوْمَ يَأْتِيهِمْ لَيْسَ مَصْرُوفًا عَنْهُمْ وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُواْ بِهِ يَسْتَهْزِؤُونَ

اور اگر ہم ان لوگوں سے کچھ عرصے کیلئے عذاب کو مؤخر کردیں تو وہ یہی کہتے رہیں گے کہ : ’’ آخر کس چیز نے اس (عذاب) کو روک رکھا ہے ؟ ‘‘ ارے جس دن وہ عذاب آگیا تو وہ ان سے ٹلائے نہیں ٹلے گا، اور جس چیز کا یہ مذاق اُڑارہے ہیں ، وہ ان کو چاروں طرف سے گھیر لے گی

 آیت ۸:  وَلَئِنْ اَخَّرْنَا عَنْہُمُ الْعَذَابَ اِلٰٓی اُمَّۃٍ مَّعْدُوْدَۃٍ لَّیَقُوْلُنَّ مَا یَحْبِسُہ: «اور اگر مؤخر کیے رکھیں ہم اُن سے عذاب کو ایک خاص مدت تک تو وہ کہتے ہیں کہ کس چیز نے روک رکھا ہے اسے؟»

            کہ اتنے عرصے سے آپ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں کہ تم پر عذاب آنے والا ہے، مگر اب تک وہ عذاب آیا کیوں نہیں؟ آخر کس چیز نے اسے روک رکھا ہے؟

             اَلاَ یَوْمَ یَاْتِیْہِمْ لَیْسَ مَصْرُوْفًا عَنْہُمْ وَحَاقَ بِہِمْ مَّا کَانُوْا بِہ یَسْتَہْزِؤُوْنَ:  «آگاہ ہو جاؤ! جس دن یہ اُن پر آجائے گاتوان کی طرف سے پھیرا نہیں جائے گا، اور اُن کو گھیرے میں لے لے گی وہی چیز جس کا یہ لوگ استہزا کیا کرتے تھے۔ »

UP
X
<>