September 26, 2020

قرآن کریم > الـنصر

الـنصر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سورة النصر

تمهيدى كلمات

        سورة النصر كے بارے ميں اكثر مفسرين كا خيال هے كه يه مدنى هے ليكن ميرى تحقيق كے مطابق يه سورت مكى دور ميں نازل هوئى اور اس ميں حضور صلى الله عليه وسلم كو خوش خبرى سنائى گئى كه عن قريب وه وقت آنے والا هے جب الله كى تاييد ونصرت سے آپ عليه السلام اپنے مشن ميں كامياب هو جائيں گے اور لوگ فوج در فوج الله كے دين ميں داخل هونا شروع هوجائيں گے۔ اس مفهوم ميں ميرے نزديك اس سورت كے مضمون كا سورة الانشراح كى ان آيات سے گهرا تعلق هے: ﴿فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ   وَإِلَى رَبِّكَ فَارْغَبْ﴾ «پھر جب آپ فارغ هوجائيں تو خوب محنت كيجيے اور اپنے رب كى طرف متوجه هو جائيے۔» بلكه اس سورت كى آخرى آيت كے الفاظ  ﴿فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ﴾ تو سورة الانشراح كى مذكوره آيات كے مضمون كا تسلسل محسوس هوتے هيں۔

        واضح رهے كه قرآن مجيد كے مختلف مصاحف ميں كسى سورت كے بارے ميں مكى يا مدنى لكھا هونا حرفِ آخر نهيں هوتا۔ دراصل طويل سورتوں كے زمانه نزول كے بارے ميں تو تيقن كے ساتھ معلوم هے كه يه مكى هيں يا مدنى، چناں چه ان كے بارے ميں مفسرين كا اجماع هے، جب كه چھوٹى سورتوں ميں سے اكثر كے زمانه نزول سے متعلق تفاسير ميں بهت سے اقوال ملتے هيں۔

UP
X
<>