April 24, 2024

قرآن کریم > الـمسد >sorah 111 ayat 5

فِيْ جِيْدِهَا حَبْلٌ مِّنْ مَّسَدٍ 

اپنی گردن میں مونجھ کی رسّی لئے ہوئے

آيت 5: فِي جِيدِهَا حَبْلٌ مِنْ مَسَدٍ: «اس كے گلے ميں بٹى هوئى رسى هوگى۔»

        آج يه عورت اپنے گلے ميں جو خوب صورت هار پهنے پھرتى هے كل آخرت ميں يهى هار اس كے گلے ميں ايك مضبوط بٹى هوئى رسى كى صورت اختيار كرلے گا جيسى رسى ايندھن ڈھونڈنے والى لونڈيوں كے گلے ميں پڑى هوتى هے۔ اس رسى ميں يه اپنے اعمالِ بد كا ايندھن باندھ كر جهنم ميں لے جائے گى اور اپنى اور اپنے شوهر كى آگ كو مزيد بھڑكائے گى۔ مولانا شبير احمد عثمانى رحمه الله نے لكھا هے كه «شايد وهاں زقوم اور ضريع كى (جو جهنم كے خار دار درخت هيں) لكڑياں اٹھائے پھرے اور ان كے ذريعے سے اپنے شوهر پر عذابِ الهى كى آگ كو تيز كرتى رهے۔»

UP
X
<>