April 24, 2024

قرآن کریم > الإخلاص >Surah 112 Ayat 3

لَمۡ يَلِدۡ وَلَمۡ يُولَدۡ

نہ اُس کی کوئی اولاد ہے، اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے

آيت 3: لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ: «نه اس نے كسى كو جنا اور نه وه جنا گيا۔»

        يعنى نه وه كسى كى اولاد هے اور نه اس كى كوئى اولاد هے۔ يه نكته سورة الجن ميں بايں الفاظ واضح فرمايا گيا: (مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَلَا وَلَدًا) «اس نے اپنے ليے نه كوئى بيوى اختيار كى هے اور نه كوئى اولاد»۔ عيسائى حضرت عيسى عليه السلام كو الله تعالى كا بيٹا قرار ديتے هيں اور يهوديوں كے بعض فرقے حضرت عزير عليه السلام كو الله تعالى كا بيٹا مانتے تھے۔ مشركين عرب فرشتوں كو الله كى بيٹياں بتاتے تھے۔ اس آيت ميں ايسے تمام عقائدِ باطله كى نفى كردى گئى هے۔

UP
X
<>