April 26, 2024

قرآن کریم > الـفلق >Surah 113 Ayat 4

وَمِنْ شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ

اور اُن جانوں کے شر سے جو (گنڈے کی) گرہوں میں پھونک مارتی ہیں

آيت 4: وَمِنْ شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ: «اور ان عورتوں كے شر سے جو گرهيں باندھ كر پھونكيں مارتى هيں۔»

        يعنى وه تمام ٹونے ٹوٹكے، تعويذ گنڈے اور سفلى عمليات جن كے ذريعے سے كسى انسان كو نقصان پهنچانے كى كوشش كى جاتى هے۔ اس موضوع كے حوالے سے يهاں يه نكته اچھى طرح سمجھ ليجيے كه كسى چيز كا بالفعل موجود هونا اور بات هے اور اس چيز كا حلال، حرام يا جائز، ناجائز هونا الگ بات هے۔ مثلاً جادو ايك حقيقت هے ليكن كفر هے۔ شراب اپنى ايك مخصوص تاثير ركھتى هے ليكن حرام هے۔ اسى طرح علم نجوم، پامسٹرى (هاتھ كى لكيروں كا علم) اور سفلى عمليات كى حقيقت اور تاثير سے انكار نهيں كيا جا سكتا (ظاهر هے جب هم اچھے وظائف وكلمات كى اچھى تاثير كو مانتے هيں تو هميں سفلى وشيطانى كلمات وغيره كى منفى تاثير كا بھى اقرار كرنا پڑے گا) ليكن شريعت نے هميں ايسے علوم سے استتفاده كرنے اور ايسے علوم كى بنياد پر كيے گئے دعووں پر يقين كرنے سے منع كر ديا هے۔ ظاهر هے اس نوعيت كى تمام چيزيں الله تعالى كے اذن كے بغير نه تو مؤثر هوسكتى هيں اور نه هى كسى كو نقصان پهنچاسكتى هيں۔ اس ليے ان كے شر سے بچنے كا آسان اور مؤثر طريقه يهى هے كه انسان خود كو الله تعالى كى پناه ميں دے دے۔

UP
X
<>