April 25, 2024

قرآن کریم > يوسف >surah 12 ayat 2

إِنَّا أَنزَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ 

ہم نے اِس کو ایسا قرآن بنا کر اُتار اہے جو عربی زبان میں ہے، تاکہ تم سمجھ سکو

 آیت ۲:  اِنَّــآ اَنْزَلْنٰــہُ قُرْآنًا عَرَبِیًّا:  « ہم نے اس کو نازل کیا ہے عربی قرآن بنا کر»

            یعنی وہ قرآن جو اُمّ الکتاب اور لوحِ محفوظ میں ہمارے پاس ہے، اس کو ہم نے قرآنِ عربی بنا کر محمد ٌرسول اللہ پر نازل کیا ہے۔

             لَّـعَلَّـکُمْ تَعْقِلُوْنَ: « تاکہ تم لوگ اسے اچھی طرح سے سمجھ سکو۔»

            یہ خطاب عرب کے اُمیین ّسے ہے کہ ہمارے آخری رسول کی اوّلین بعثت تمہاری طرف ہوئی ہے۔ آپ کے مخاطبین اولین تم لوگ ہو۔ چنانچہ ہم نے قرآن کو تمہاری اپنی زبان میں نازل کیا ہے تا کہ تم لوگ اسے اچھی طرح سمجھ سکو۔

UP
X
<>