April 18, 2024

قرآن کریم > يوسف >surah 12 ayat 4

إِذْ قَالَ يُوسُفُ لأَبِيهِ يَا أَبتِ إِنِّي رَأَيْتُ أَحَدَ عَشَرَ كَوْكَبًا وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ رَأَيْتُهُمْ لِي سَاجِدِينَ 

 (یہ اُس وقت کی بات ہے) جب یوسف نے اپنے والد (یعقوب علیہ السلام) سے کہا تھا کہ : ’’ اباجان ! میں نے (خواب میں ) گیارہ ستاروں اور سورج اور چاند کو دیکھا ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ یہ سب مجھے سجدہ کر رہے ہیں ۔ ‘‘

 آیت ۴:  اِذْ قَالَ یُوْسُفُ لِاَبِیْہِ:  «جب یوسف نے اپنے والد (یعقوب ) سے کہا»

            حضرت یعقوب کی بڑی بیوی سے آپ کے دس بیٹے تھے اور وہ سب کے سب اُس وقت تک جوانی کی عمر کو پہنچ چکے تھے، جبکہ آپ کے دو بیٹے (یوسف اور بن یامین) آپ کی چھوٹی بیوی سے تھے۔ اِن میں حضرت یوسف بڑے تھے، مگر ابھی یہ دونوں ہی کم سن تھے۔

             یٰٓـــاَبَتِ اِنِّیْ رَاَیْتُ اَحَدَ عَشَرَ کَوْکَبًا وَّالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ رَاَیْتُہُمْ لِیْ سٰجِدِیْنَ: «ابا جان! میں نے خواب میں دیکھا ہے گیارہ ستارو ں اور سورج اور چاند کو، میں نے اُن کو دیکھا ہے کہ وہ مجھے سجدہ کر رہے ہیں۔»

UP
X
<>