April 25, 2024

قرآن کریم > الرّعد >surah 13 ayat 7

وَيَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُواْ لَوْلآ أُنزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّن رَّبِّهِ إِنَّمَا أَنتَ مُنذِرٌ وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ 

اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے وہ کہتے ہیں کہ : ’’ بھلا ان پر (یعنی آنحضرت ﷺ پر) ان کے رَبّ کی طرف سے کوئی معجزہ کیوں نہیں اُتارا گیا ؟ ‘‘ (اے پیغمبر !) بات یہ ہے کہ تم تو صرف خطرے سے ہوشیار کرنے والے ہو، اور ہر قوم کیلئے کوئی نہ کوئی ایسا شخص ہوا ہے جو ہدایت کا راستہ دکھائے

 آیت ۷:  وَیَقُوْلُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَوْلَآ اُنْزِلَ عَلَیْہِ اٰیَۃٌ مِّنْ رَّبِّہ: «اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ کیوں نہیں اتاری گئی اس شخص پر کوئی نشانی اس کے ربّ کی طرف سے؟»

            مشرکین مکہ بار بار اسی دلیل کو دہراتے تھے کہ اگر آپ رسول ہیں تو آپ کے رب کی طرف سے آپ کوکوئی حسی ِمعجزہ ّکیوں نہیں دیاگیا ؟

             اِنَّمَآ اَنْتَ مُنْذِرٌ وَّلِکُلِّ قَوْمٍ ہَادٍ : «(اے نبی !) آپ تو بس خبردار کر دینے والے ہیں اور ہر قوم کے لیے ایک ہادی ہے۔»

            جس طرح ہم نے ہر قوم کے لیے پیغمبر بھیجے ہیں اسی طرح آپ کو بھی ہم نے اِن لوگوں کی ہدایت کے لیے مبعوث کیا ہے۔ آپ کے ذمہ ان کی تبشیر، تنذیر اور تذکیر ہے۔ آپ اپنا یہ فرض ادا کرتے رہیں۔ 

UP
X
<>