April 20, 2024

قرآن کریم > الرّعد >surah 13 ayat 8

اللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ أُنثَى وَمَا تَغِيضُ الأَرْحَامُ وَمَا تَزْدَادُ وَكُلُّ شَيْءٍ عِندَهُ بِمِقْدَارٍ 

جس کسی مادہ کو جو حمل ہوتا ہے، اﷲ اُس کو بھی جانتا ہے، اور ماؤں کے رحم میں جوکوئی کمی بیشی ہوتی ہے، اُس کو بھی۔ اور ہر چیز کا اُس کے ہاں ایک اندازہ مقرر ہے

 آیت ۸:  اَللّٰہُ یَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ کُلُّ اُنْثٰی: «اللہ خوب جانتا ہے کہ ہر مادہ کیا اٹھائے ہوئے ہے»

            ہر مادہ چاہے وہ انسان ہے یا حیوان، اس کے رحم میں جو کچھ ہے اللہ کے علم میں ہے۔

             وَمَا تَغِیْضُ الْاَرْحَامُ وَمَا تَزْدَادُ: «اور (وہ جانتا ہے) جس قدر رحم سکڑتے ہیں یا بڑھتے ہیں۔»

            جب حمل ٹھہر جاتا ہے تو رحم سکڑتا ہے اور جب بچہ بڑھتا ہے تو اس کے بڑھنے سے رحم پھیلتا ہے۔ ایک ایک مادہ کے اندر ہونے والی اس طرح کی ایک ایک تبدیلی کو اللہ خوب جانتا ہے۔

             وَکُلُّ شَیْئٍ عِنْدَہ بِمِقْدَارٍ: «اور ہر چیز اُس کے ہاں اندازے کے مطابق ہے۔»

            اس کائنات کا پورا نظام ایک طے شدہ حکمت عملی کے تحت چل رہا ہے جہاں ہر چیز کی مقدار اور ہر کام کے لیے قاعدہ اور قانون مقرر ہے۔ 

UP
X
<>