April 25, 2024

قرآن کریم > إبراهيم

إبراهيم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سُورۃ ابْراہِیْم

تمہیدی کلمات

            سوره ابراہیم کا سورۃ الرعد کے ساتھ جوڑے کا تعلق ہے۔ ان دونوں سورتوں میں کئی ایسی آیات ہیں جوسورۃ البقرۃ کی بعض آیات کے ساتھ مشابہت رکھتی ہیں۔ سورۃ الرعد میں کسی نبی یا رسول کا ذکر نام کے ساتھ نہیں آیا، اسی طرح سورۂ ابراہیم میں بھی انبیاء ورسل کا تذکرہ قدرے مختلف انداز میں آیا ہے۔ شروع میں حضرت موسیٰ  کا ذکر چند آیات میں کرنے کے بعد زمانہ قبل کے سب انبیاء و رسل کا ذکر جمع کے صیغے میں ایک ساتھ کیا گیا ہے، جبکہ آخر میں اختصار کے ساتھ حضرت ابراہیم کا ذکر ہے۔ اسی وجہ سے اس سورۃ کا نام بھی آپ سے منسوب ہے۔ 

UP
X
<>