April 25, 2024

قرآن کریم > إبراهيم >surah 14 ayat 6

وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ اذْكُرُواْ نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ أَنجَاكُم مِّنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَسُومُونَكُمْ سُوءَ الْعَذَابِ وَيُذَبِّحُونَ أَبْنَاءكُمْ وَيَسْتَحْيُونَ نِسَاءكُمْ وَفِي ذَلِكُم بَلاء مِّن رَّبِّكُمْ عَظِيمٌ 

وہ وقت یاد کرو جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ : ’’ اﷲ نے تم پر جو انعام کی اہے ، اُسے یاد رکھو کہ اُس نے تمہیں فرعون کے لوگوں سے نجات دی ، جو تمہیں بد ترین تکلیفیں پہنچاتے تھے اور تمہارے بیٹوں کو ذبح کرڈالتے ، اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھتے تھے ، اور ان تمام واقعات میں تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارا زبردست امتحان تھا 

 آیت ۶:  وَاِذْ قَالَ مُوْسٰی لِقَوْمِہِ اذْکُرُوْا نِعْمَۃَ اللّٰہِ عَلَیْکُمْ اِذْ اَنْجٰکُمْ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ: «اور یاد کرو جب موسی ٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اپنے اوپر اللہ کی اُس نعمت کو یاد رکھو جب اُس نے تمہیں نجات دی آل ِفرعون سے»

             یَسُوْمُوْنَکُمْ سُوْٓءَ الْعَذَابِ وَیُذَبِّحُوْنَ اَبْنَآءَکُمْ وَیَسْتَحْیُوْنَ نِسَآءَکُمْ: «وہ تمہیں مبتلاکیے ہوئے تھے بدترین عذاب میں، اور وہ لوگ تمہارے بیٹوں کو ذبح کر دیتے تھے اور تمہاری بیٹیوں کو زندہ رکھتے تھے۔»

             وَفِیْ ذٰلِکُمْ بَلَآءٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ عَظِیْمٌ : «اور اس میں یقینا تمہارے لیے تمہارے رب کی طرف سے بہت بڑی آزمائش تھی۔» 

UP
X
<>