April 25, 2024

قرآن کریم > الحجر >surah 15 ayat 1

الَرَ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ وَقُرْآنٍ مُّبِينٍ

  الٓرٰ ۔ یہ (اﷲ کی ) کتاب اور روشن قرآن کی آیتیں ہیں

آیت : ۱ الٓرٰ: «ا، ل، ر۔»

            حروفِ مقطعات کا یہ سلسلہ سوره یونس سے شروع ہوا تھا۔ پانچ سورتوں کے آغاز میں الٓــرٰ کے حروف ہیں اور ایک سورۃ (الرعد) میں الٓـمّٓرٰ۔ یہ اس سلسلہ کی چھٹی اور آخری سورت ہے۔

             تِلْکَ اٰیٰتُ الْکِتٰبِِ وَقُرْاٰنٍ مُّبِیْنٍ: «یہ (اللہ کی) کتاب اور قرآنِ مبین کی آیات ہیں۔»

UP
X
<>