May 3, 2024

قرآن کریم > الحجر >surah 15 ayat 70

قَالُوا أَوَلَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعَالَمِينَ 

کہنے لگے : ’’ کیا ہم نے آپ کو پہلے ہی دنیا جہان کے لوگوں (کو مہمان بنانے) سے منع نہیں کر رکھا تھا؟‘‘

 آیت ۷۰:  قَالُوْٓا اَوَلَمْ نَنْہَکَ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ: «انہوں نے کہا: کیا ہم نے آپ کو سب دنیا والوں (کی حمایت میں کھڑے ہونے) سے منع نہیں کیا تھا؟»

            کیا ہم آپ کو منع نہیں کر چکے کہ آپ ہر کسی کی طرف داری کرتے ہوئے ہمارے معاملے میں دخل اندازی نہ کیا کریں۔ ہم جس کے ساتھ جو چاہیں کریں، آپ بیچ میں آنے والے کون ہوتے ہیں؟

UP
X
<>