April 19, 2024

قرآن کریم > النحل

النحل

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سُورۃُ النَّحْل

تمہیدی کلمات

            سوره یونس سے شروع ہونے والے مکی سورتوں کے طویل سلسلے کی اب تک ہم چھ سورتوں کا مطالعہ کر چکے ہیں۔ ان چھ سورتوں کو بھی ہم نے تین تین سورتوں کے مزید دو ذیلی گروپس میں تقسیم کیا تھا۔ پہلے گروپ میں شامل تین سورتیں ( یونس، ہود اور یوسف) نسبتاً طویل ہیں، جبکہ دوسرے گروپ کی سورتیں (الرعد، ابراہیم اور الحجر) نسبتاً چھوٹی ہیں۔ دوسرے گروپ کی اِن سورتوں میں پہلی دو یعنی سورۃ الرعد اور سوره ابراہیم میں نسبت زوجیت ہے جبکہ سورۃ الحجر بالکل منفرد نوعیت کی سورۃ ہے۔ اب سورۃ النحل سے مکی سورتوں کے اس طویل سلسلے کے تیسرے ذیلی گروپ کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس گروپ میں سورۃ النحل، سوره بنی اسرائیل اور سورۃ الکہف شامل ہیں۔ یہ تینوں سورتیں بھی نسبتاً طویل ہیں۔ ان میں سورۃ النحل منفرد ہے جبکہ سوره بنی اسرائیل اور سورۃ الکہف میں جوڑے کا تعلق ہے۔

            سورۃ النحل کا زمانہ نزول مکہ کا آخری دور معلوم ہوتا ہے۔ اس سورۃ کی خاص اہمیت یہ ہے کہ اس میں اللہ کی نعمتوں کا ذکر بہت جامعیت کے ساتھ ہوا ہے اور اس کے مضامین کی سورۃ الانعام اور سورۃ الروم کے مضامین کے ساتھ گہری مشابہت پائی جاتی ہے۔ 

UP
X
<>