April 19, 2024

قرآن کریم > النحل >surah 16 ayat 1

أَتَى أَمْرُ اللَّهِ فَلاَ تَسْتَعْجِلُوهُ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ 

اﷲ کا حکم آن پہنچا ہے، لہٰذا اُ س کیلئے جلدی نہ مچاؤ۔ جو شرک یہ لوگ کر رہے ہیں ، وہ اُس سے پاک اور بہت بالاو بر تر ہے

 آیت ۱:  اَتٰٓی اَمْرُ اللّٰہِ فَلاَ تَسْتَعْجِلُوْہُ:  «اللہ کا حکم آن پہنچا ہے، پس تم جلدی مت مچاؤ۔»

            جب ہم نے اپنا رسول بھیج دیا اور اس پر اپنا کلام بھی نازل کرنا شروع کر دیا ہے تو گویا فیصلہ کن وقت آن پہنچا ہے۔ اب معاملہ صرف مہلت کے دورانیے کا ہے کہ ہمارے رسول اور ہمارے پیغام کا انکار کرنے والوں کو مشیت الٰہی کے مطابق کس قدر مہلت ملتی ہے۔ بہر حال اب جلدی مچانے کی ضرورت نہیں۔ اللہ کا عذاب بس اب آیا ہی چاہتا ہے، اس کے لیے اب بہت زیادہ وقت نہیں رہ گیا۔

             سُبْحٰنَہ وَتَعٰلٰی عَمَّا یُشْرِکُوْنَ:  «وہ پاک اور بلند و بالا ہے اُس شرک سے جو وہ کرتے ہیں۔»

UP
X
<>