April 24, 2024

قرآن کریم > الإسراء >surah 17 ayat 3

ذُرِّيَّةَ مَنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوحٍ إِنَّهُ كَانَ عَبْدًا شَكُورًا 

اے اُن لوگوں کی اولاد جن کو ہم نے نوح کے ساتھ کشتی میں سوار کیا تھا ! اور وہ بڑے شکر گذار بندے تھے

 آیت ۳:  ذُرِّیَّۃَ مَنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوْحٍ اِنَّہ کَانَ عَبْدًا شَکُوْرًا:   «اے اُن لوگوں کی اولاد جنہیں ہم نے سوار کرایا تھا نوح کے ساتھ۔ یقینا وہ ہمارا بہت ہی شکر گزار بندہ تھا۔»

            حضرت نوح کے تین بیٹے سام، حام اور یافث تھے جن سے بعد میں نسل انسانی چلی۔  ان میں سے حضرت سام کی نسل میں حضرت ابراہیم پیدا ہوئے، جن کی اولاد کو یہاں بنی اسرائیل کے طور پر مخاطب کیا جارہا ہے۔  انہیں یاد دلایا جا رہا ہے کہ حضرت نوح کے ساتھ جن لوگوں کو ہم نے بچایا تھا انہی میں سے ایک کی اولاد تم ہو اور نوح ہمارا بہت ہی شکر گزار بندہ تھا۔  

UP
X
<>