April 19, 2024

قرآن کریم > الإسراء >surah 17 ayat 8

عَسَى رَبُّكُمْ أَن يَرْحَمَكُمْ وَإِنْ عُدتُّمْ عُدْنَا وَجَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَافِرِينَ حَصِيرًا

عین ممکن ہے کہ (اب) تمہارا رَبّ تم پر رحم کرے۔ لیکن اگر تم پھر وہی کام کروگے، تو ہم بھی دوبارہ وہی کریں گے، اور ہم نے جہنم کوکافروں کیلئے قید خانہ بنا ہی رکھا ہے

 آیت ۸:   عَسٰی رَبُّکُمْ اَنْ یَّرْحَمَکُمْ وَاِنْ عُدْتُّمْ عُدْنَا:   «ہو سکتا ہے کہ اب تمہارا رب تم پر رحم کرے، اور اگر تم نے وہی روش اختیار کی تو ہم بھی وہی کچھ کریں گے۔»

            اگر تم نے پہلے کی طرح ہماری نا فرمانیوں اور احکام شریعت سے اعراض کی روش اختیار کی تو ہم بھی اسی طرح پھر تمہیں سزا دیں گے۔  

              وَجَعَلْنَا جَہَنَّمَ لِلْکٰفِرِیْنَ حَصِیْرًا:   «اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لیے قید خانہ بنا رکھا ہے۔»

            نافرمانیوں کی سزا دنیا میں تو ملے گی ہی، جبکہ جہنم کا عذاب اس کے علاوہ ہو گا۔  جس طرح جانوروں کو گھیر کر باڑے میں بند کر دیا جاتا ہے اسی طرح آخرت میں اللہ کے نافرمانوں کو اکٹھا کر کے جہنم کے قید خانے میں دھکیل دیا جائے گا۔  (اَللّٰھُمَّ لَا تَجْعَلْنَا مَعَھُمْ!) 

UP
X
<>