April 25, 2024

قرآن کریم > الكهف >surah 18 ayat 10

اِذْ اَوَى الْفِتْيَةُ اِلَى الْكَهْفِ فَقَالُوْا رَبَّنَآ اٰتِنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً وَّهَيِّئْ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًا 

یہ اُس وقت کا ذکر ہے جب اُن نوجوانوں نے غار میں پناہ لی تھی، اور (اﷲ تعالیٰ سے دعاکرتے ہوئے) کہا تھا کہ : ’’ اے ہمارے پروردگار ! ہم پر خاص اپنے پاس سے رحمت نازل فرمائیے، اور ہماری اس صورتِ حال میں ہمارے لئے بھلائی کا راستہ مہیا فرما دیجئے۔‘‘

 آیت ۱۰:   اِذْ اَوَی الْفِتْیَۃُ اِلَی الْکَہْفِ فَقَالُوْا رَبَّنَآ اٰتِنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃً وَّہَیِّئْ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًا: «جبکہ ان نوجوانوں نے غار میں پناہ لی اور انہوں نے کہا: اے ہمار ے رب! تو ہمیں عطا فرما اپنے پاس سے رحمت اور آسان فرما دے ہمارے لیے ہمارے معاملات میں عافیت کا راستہ۔»

            اپنے خاص خزانہ فضل سے ہمارے لیے رحمت کا بندوبست فرما دے۔ 

UP
X
<>