April 18, 2024

قرآن کریم > الكهف >surah 18 ayat 108

خَالِدِينَ فِيهَا لا يَبْغُونَ عَنْهَا حِوَلاً 

جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے، (اور) وہ وہاں سے کہیں اور جانا نہیں چاہیں گے

 آیت ۱۰۸:   خٰلِدِیْنَ فِیْہَا لَا یَبْغُوْنَ عَنْہَا حِوَلًا:   «وہ اس میں ہمیشہ ہمیش رہیں گے، وہاں سے و ہ جگہ بدلنا نہیں چاہیں گے۔»

            یعنی جنت ایسی جگہ نہیں ہے کہ جہاں رہتے رہتے کسی کا جی اُکتا جائے۔ دنیا میں انسان ہر وقت تغیر وتبدیلی کا خواہاں ہے۔ تبدیلی کی اسی خواہش کے تحت بری سے بری جگہ پر بھی کچھ دیر کے لیے انسان کا دل بہل جاتا ہے جبکہ اچھی سے اچھی جگہ پر بھی مستقل طور پر رہنا پڑے تو بہت جلد اسے اکتاہٹ محسوس ہونے لگتی ہے۔ ہم کشمیر اور سوئزرلینڈ کو «فردوس بر روئے زمیں» گمان کرتے ہیں، لیکن وہاں کے رہنے والے وہاں کی زمینی و آسمانی آفات سے تنگ ہیں۔ اہل جنت مستقل طور پر ایک ہی جگہ رہنے کے باعث اکتائیں گے نہیں اور وہاں سے جگہ بدلنے کی ضرورت محسوس نہیں کریں گے۔

            اب اس سورت کی آخری دو آیات آ رہی ہیں جو گویا توحید کے دو بہت بڑے خزانے ہیں۔

UP
X
<>