April 24, 2024

قرآن کریم > الكهف >surah 18 ayat 14

وَرَبَطْنَا عَلَى قُلُوبِهِمْ إِذْ قَامُوا فَقَالُوا رَبُّنَا رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ لَن نَّدْعُوَ مِن دُونِهِ إِلَهًا لَقَدْ قُلْنَا إِذًا شَطَطًا 

اور ہم نے اُن کے دل خوب مضبوط کر دیئے تھے۔ یہ اُس وقت کا ذکر ہے جب وہ اُٹھے، اور انہوں نے کہاکہ : ’’ ہمارا پروردگار وہ ہے جو تمام آسمانوں اور زمین کا مالک ہے۔ ہم اُس کے سوا کسی کو معبود بنا کر ہر گز نہیں پکاریں گے۔ اگر ہم ایسا کریں گے تو ہم یقینا انتہائی لغو بات کہیں گے

 آیت ۱۴:   وَّرَبَطْنَا عَلٰی قُلُوْبِہِمْ اِذْ قَامُوْا:  «اور ہم نے مضبوط کر دیا ان کے دلوں کو جب وہ (بادشاہ کے سامنے) کھڑے ہوئے»

               فَقَالُوْا رَبُّنَا رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ لَنْ نَّدْعُوَا مِنْ دُوْنِہِ اِلٰہًا لَّقَدْ قُلْنَآ اِذًا شَطَطًا: «تو انہوں نے کہا کہ ہمارا رب تو وہ ہے جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے، ہم ہر گز نہیں پکاریں گے اُس کے سوا کسی اور کو معبود، (اگر ایسا ہوا) تب تو  ہم بہت غلط بات کہیں گے۔»

            جس طرح حضرت ابراہیم نے نمرود کے دربار میں ڈٹ کر حق بات کہی تھی ویسے ہی ان نوجوانوں نے بھی علی الاعلان کہا کہ ہم رب کائنات کو چھوڑ کر کسی دیوی یا دیوتا کو  اپنا رب ماننے کو  تیار نہیں ہیں۔ 

UP
X
<>