April 24, 2024

قرآن کریم > الكهف >surah 18 ayat 15

هَؤُلاء قَوْمُنَا اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ آلِهَةً لَّوْلا يَأْتُونَ عَلَيْهِم بِسُلْطَانٍ بَيِّنٍ فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا 

یہ ہماری قوم کے لوگ ہیں جنہوں نے اُ س پروردگار کو چھوڑ کر دوسرے معبود بنا رکھے ہیں ۔ (اگر ان کا عقیدہ صحیح ہے تو) وہ اپنے معبودوں کے ثبوت میں کوئی واضح دلیل کیوں پیش نہیں کرتے؟ بھلا اُس شخص سے زیادہ ظالم کون ہوگا جو اﷲ پر جھوٹ باندھے؟

 آیت ۱۵:   ہٰٓؤُلَآءِ قَوْمُنَا اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِہِٓ اٰلِہَۃً: «ہماری اس قوم نے بنالیے ہیں اُس کے سوا دوسرے معبود۔»

               لَوْلَا یَاْتُوْنَ عَلَیْہِمْ بِسُلْطٰنٍ بَـیِّنٍ: «تو کیوں نہیں پیش کرتے وہ ان کے بارے میں کوئی واضح دلیل؟»

            اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ کوئی دلیل یا سند وہ اپنے اس دعوے کے ساتھ کیوں پیش نہیں کرتے؟

               فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰی عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا: «تو اُس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہو گا جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا!»

            شاہی دربار میں اس تند و تیز مکالمے کے بعد جب انہیں چند دن کی مہلت کے ساتھ اپنا دین چھوڑنے یا موت کا سامنا کرنے کے بارے میں فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا گیا تو وہ آپس میں یوں مشورہ کرنے لگے:

UP
X
<>