April 25, 2024

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 1

كهيعص 

كهيعص 

آیت ۱:  کٓہٰیٰعٓصٓ:    «ک، ہ، ی، ع، ص۔»

            قرآن مجید کی یہ واحد سورت ہے جس کے آغاز میں اکٹھے پانچ حروفِ مقطعات ہیں۔ اگرچہ سورۃ الشوریٰ کے شروع میں بھی پانچ حروفِ مقطعات ہیں، لیکن وہاں یہ دو آیات میں ہیں۔ دو حروف: (حٰمٓ) پہلی آیت میں، جبکہ تین حروف: (عٓسٓقٓ) دوسری آیت میں ہیں۔ بہر حال سوره مریم کو اس لحاظ سے انفرادیت حاصل ہے کہ اس کے آغاز میں اکٹھے پانچ حروف ِ مقطعات آئے ہیں۔ 

UP
X
<>