April 26, 2024

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 4

قَالَ رَبِّ إِنِّي وَهَنَ الْعَظْمُ مِنِّي وَاشْتَعَلَ الرَّأْسُ شَيْبًا وَلَمْ أَكُن بِدُعَائِكَ رَبِّ شَقِيًّا 

انہوں نے کہا تھا کہ: ’’میرے پروردگار ! میری ہڈیاں تک کمزور پڑگئی ہیں ، اور سر بڑھاپے کی سفیدی سے بھڑک اُٹھا ہے، اور میرے پروردگار ! میں آپ سے دعا مانگ کر کبھی نامراد نہیں ہوا

 آیت ۴:  قَالَ رَبِّ اِنِّیْ وَہَنَ الْعَظْمُ مِنِّیْ:    «اُس نے عرض کیا: اے میرے پروردگار! بلا شبہ میری ہڈیاں کمزور ہو گئی ہیں»

            وَاشْتَعَلَ الرَّاْسُ شَیْبًا:    «اور میرا سر بھڑک اُٹھا ہے بڑھاپے سے»

            یعنی بڑھاپے کے سبب میرے سر کے بال مکمل طور پر سفید ہو گئے ہیں۔

            وَّلَمْ اَکُنْ بِدُعَآئِکَ رَبِّ شَقِیًّا:    «اور اے میرے پروردگار! میں تجھے پکار کر کبھی بھی نامراد نہیں رہا۔»

            چنانچہ آج میں بڑی ہمت کر کے تجھ سے ایک بہت ہی غیر معمولی دعا کرنے جا رہا ہوں۔ دُنیوی حالات اور طبیعی قوانین کے اعتبار سے تو ایسا ہونا ممکن نہیں، مگر تو چاہے تو نا ممکن بھی ممکن ہو جاتا ہے۔ 

UP
X
<>