April 25, 2024

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 5

وَإِنِّي خِفْتُ الْمَوَالِيَ مِن وَرَائِي وَكَانَتِ امْرَأَتِي عَاقِرًا فَهَبْ لِي مِن لَّدُنكَ وَلِيًّا 

اور مجھے اپنے بعد اپنے چچا زاد بھائیوں کا اندیشہ لگا ہوا ہے، اور میری بیوی بانجھ ہے، لہٰذا آپ خاص اپنے پاس سے مجھے ایک ایسا وارث عطا کر دیجئے

 آیت ۵:  وَاِنِّیْ خِفْتُ الْمَوَالِیَ مِنْ وَّرَآئِیْ:    «اور مجھے اندیشہ ہے اپنے بھائی بندوں سے اپنے بعد»

            مجھے اپنے ورثاء میں کوئی ایسا شخص نظر نہیں آتا جو میرے بعد ہیکل ِسلیمانی کا متولی اور میرا جانشین بننے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

            وَکَانَتِ امْرَاَتِیْ عَاقِرًا فَہَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْکَ وَلِیًّا:    «اور میری بیوی بانجھ ہے، تو تو مجھے خاص اپنے پاس سے ایک ولی عطا کر۔»

            یہاں «ولی» لفظ بہت اہم ہے، یعنی مجھے ایسا ساتھی عطا کر جو میرے مشن میں میرا دوست و بازو بن سکے۔ 

UP
X
<>