April 19, 2024

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 7

يَا زَكَرِيَّا إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلامٍ اسْمُهُ يَحْيَى لَمْ نَجْعَل لَّهُ مِن قَبْلُ سَمِيًّا 

(آواز آئی کہ :) اے زکریا ! ہم تمہیں ایک ایسے لڑکے کی خوشخبری دیتے ہیں جس کانام یحیٰ ہوگا۔ اس سے پہلے ہم نے اس کے نام کا کوئی اور شخص پیدا نہیں کیا۔‘‘

 آیت ۷:  یٰزَکَرِیَّآ اِنَّا نُبَشِّرُکَ بِغُلٰمِ  اسْمُہُ یَحْیٰیلا لَمْ نَجْعَلْ لَّہُ مِنْ قَبْلُ سَمِیًّا:    «اے زکریا! ہم تمہیں بشارت دیتے ہیں ایک لڑکے کی جس کا نام یحییٰ ہو گا، ہم نے اس سے پہلے اس کا کوئی ہم نام نہیں بنایا۔»

            اس کا دوسرا مفہوم یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہم نے اس سے پہلے اس کا کوئی نظیر نہیں بنایا، یعنی اس جیسی صفات کسی میں پیدا نہیں کیں۔ 

UP
X
<>