June 12, 2024

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 8

قَالَ رَبِّ أَنَّى يَكُونُ لِي غُلامٌ وَكَانَتِ امْرَأَتِي عَاقِرًا وَقَدْ بَلَغْتُ مِنَ الْكِبَرِ عِتِيًّا 

زکریا نے کہا : ’’ میرے پروردگار ! میرے یہاں لڑکا کس طرح پیدا ہوگا جبکہ میری بیوی بانجھ ہے، اور میں بڑھاپے سے اس حال کو پہنچ گیا ہوں کہ میرا جسم سوکھ چکا ہے !‘‘

 آیت ۸:  قَالَ رَبِّ اَ نّٰی یَکُوْنُ لِیْ غُلٰـمٌ:    «اُس نے کہا: اے میرے پروردگار! میرے ہاں بیٹا کیسے ہو جائے گا»

            یہ وہی بات ہے جو حضرت زکریا کے حوالے سے ہم سوره آل عمران (آیت: ۴۰) میں بھی پڑھ چکے ہیں۔

            وَّکَانَتِ امْرَاَتِیْ عَاقِرًا وَّقَدْ بَلَغْتُ مِنَ الْکِبَرِ عِتِیًّا:    «جبکہ میری بیوی بانجھ ہے اور میں پہنچ چکا ہوں بڑھاپے کے باعث سوکھ جانے کی حالت کو!»

            یعنی بڑھاپے کی وجہ سے میرے جسم میں حیات کے سارے سوتے خشک ہو چکے ہیں۔ 

UP
X
<>