April 19, 2024

قرآن کریم > مريم >surah 19 ayat 98

وَكَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ ۭ هَلْ تُـحِسُّ مِنْهُمْ مِّنْ اَحَدٍ اَوْ تَسْمَعُ لَهُمْ رِكْزًا 

ان سے پہلے ہم کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں ۔ کیا تمہیں ٹٹولنے سے بھی ان میں سے کسی کا پتہ ملتا ہے، یا ان میں سے کسی کی بھنک بھی تمہیں سنائی دیتی ہے؟

 آیت ۹۸:  وَکَمْ اَہْلَکْنَا قَبْلَہُمْ مِّنْ قَرْنٍ ہَلْ تُحِسُّ مِنْہُمْ مِّنْ اَحَدٍ اَوْ تَسْمَعُ لَہُمْ رِکْزًا:    «اور ان سے پہلے ہم نے کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر دیا۔ کیا آپ محسوس کرتے ہیں ان میں سے کسی کو بھی یا آپ سنتے ہیں ان کی کوئی بھنک بھی؟»

            کیا آج قومِ ثمود کی کہیں آہٹ سنائی دیتی ہے؟ یا قومِ عاد کا کوئی نام و نشان نظر آتا ہے؟ ماضی کی تمام نافرمان قوموں کو صفحہ ہستی سے نیست و نابود کر کے نسیاً منسیاً کر دیا گیا ہے۔ چنانچہ قریش ِمکہ جو آج کفر و سرکشی میں حد سے بڑھے جا رہے ہیں وہ بھی اسی انجام سے دو چار ہو سکتے ہیں۔

**** بارک اللّٰہ لي ولکم في القرآن العظیم، ونفعني وایاکم بالآیات والذِّکر الحکیم ****

UP
X
<>