قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 12
اِنِّىْٓ اَنَا رَبُّكَ فَاخْلَعْ نَعْلَيْكَ ۚ اِنَّكَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى
یقین سے جان لو کہ میں ہی تمہارا رَبّ ہوں ۔ اب تم اپنے جوتے اُتار دو۔ تم اس وقت طویٰ کی مقدس وادی میں ہو
آیت ۱۲: اِنِّیْٓ اَنَا رَبُّکَ: «یہ تو میں تمہارا پروردگار ہوں »
یعنی جسے تم آگ سمجھ کر یہاں آئے ہو اس آگ کے پردے میں خود میں ہوں، تمہارا رب، تمہارا پروردگار!
فَاخْلَعْ نَعْلَیْکَ اِنَّکَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًی: «چنانچہ اپنی جوتیاں اتار دو، کیونکہ اس وقت تم مقدس وادی طویٰ میں ہو۔»