April 20, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 13

وَاَنَا اخْتَرْتُكَ فَاسْتَمِعْ لِمَا يُوْحٰى

اور میں نے تمہیں (نبوت کیلئے) منتخب کیا ہے۔ لہٰذا جو بات وحی کے ذریعے کہی جارہی ہے، اُسے غور سے سنو

 آیت ۱۳:  وَاَنَا اخْتَرْتُکَ:   «اور میں نے تم کو چن لیا ہے»

            میں نے آپ کو اپنے رسول کے طور پر پسند کر لیا ہے اور ایک بڑے مشن کے لیے آپ کا انتخاب کر لیا ہے۔

            فَاسْتَمِعْ لِمَا یُوْحٰی:   «تو اب ذرا توجہ سے سنو جو وحی تم پر کی جا رہی ہے۔»

UP
X
<>