قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 135
قُلْ كُلٌّ مُّتَرَبِّصٌ فَتَرَبَّصُوْا ۚ فَسَتَعْلَمُوْنَ مَنْ اَصْحٰبُ الصِّرَاطِ السَّوِيِّ وَمَنِ اهْتَدٰى
(اے پیغمبر ! ان سے) کہہ دو کہ : ’’ (ہم) سب انتظار کر رہے ہیں ، لہٰذا تم بھی انتظار کرو۔‘‘ کیونکہ عنقریب تمہیں پتہ چل جائے گا کہ سیدھے راستے والے لوگ کون ہیں ، اور کون ہیں جو ہدایت پاگئے ہیں؟
آیت ۱۳۵: قُلْ کُلٌّ مُّتَرَبِّصٌ فَتَرَبَّصُوْا: «آپ فرما دیجیے کہ ہر ایک انتظار میں ہے، پس تم لوگ بھی انتظار کرو۔»
فَسَتَعْلَمُوْنَ مَنْ اَصْحٰبُ الصِّرَاطِ السَّوِیِّ وَمَنِ اہْتَدٰی: «تو عنقریب تم لوگوں کو معلوم ہو جائے گا کہ کون سیدھی راہ پر ہیں اور کون ہیں جو ہدایت یافتہ ہیں!»
**** بارک اللّٰہ لي ولکم في القرآن العظیم، ونفعني وایاکم بالآیات والذِّکر الحکیم ***