April 18, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 25

قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِيْ صَدْرِيْ

موسیٰ نے کہا : ’’ پروردگار ! میری خاطر میرا سینہ کھول دیجئے

 آیت ۲۵:  قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ:   «موسی ٰ نے عرض کیا: اے میرے پروردگار! میرے لیے میرے سینے کو کھول دے۔»

            یہ بہت اہم دعا ہے اور یہ ہر اُس شخص کو یاد ہونی چاہیے جو دین کی دعوت کا مشن لے کر نکلا ہو۔ چنانچہ حضرت موسیٰ نے دعا کی کہ اے میرے پروردگار! تو نے جو عظیم الشان مشن میرے حوالے کیا ہے اس کے لیے اپنی خصوصی مدد میرے شامل حا ل کر دے اور اس کام کے لیے میرے سینے کو کھول دے۔

UP
X
<>