April 19, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 7

وَاِنْ تَجْــهَرْ بِالْقَوْلِ فَاِنَّهُ يَعْلَمُ السِّرَّ وَاَخْفٰي 

اگر تم کوئی بات بلند آواز سے کہو (یا آہستہ) ، تو وہ چپکے سے کہی ہوئی باتوں کو، بلکہ اور زیادہ چھپی ہوئی باتوں کو بھی جانتا ہے

 آیت ۷:  وَاِنْ تَجْہَرْ بِالْقَوْلِ:   «اور اگر تم بلند آواز سے کوئی بات کرو»

            اللہ کو پکارتے ہوئے، اس سے دعا یا مناجات کرتے ہوئے اگر تم لوگ اپنی آوازوں کو بلند کرو یا آہستہ رکھو، اسے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا:   

            فَاِنَّہُ یَعْلَمُ السِّرَّ وَاَخْفٰی:   «وہ تو یقینا جانتا ہے چھپی بات کو بھی اور نہایت مخفی بات کو بھی۔»

UP
X
<>