April 20, 2024

قرآن کریم > الأنبياء >surah 21 ayat 6

مَآ اٰمَنَتْ قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْيَةٍ اَهْلَكْنٰهَا ۚ اَفَهُمْ يُؤْمِنُوْنَ 

حالانکہ ان سے پہلے جس کسی بستی کو ہم نے ہلاک کیا، وہ ایمان نہیں لائی، اب کیا یہ لوگ ایمان لے آئیں گے؟

 آیت ۶:  مَآ اٰمَنَتْ قَبْلَہُمْ مِّنْ قَرْیَۃٍ اَہْلَکْنٰہَا:   «نہیں ایمان لائی کوئی بستی ان سے پہلے جس کو ہم نے ہلاک کیا۔»

            ان سے پہلے بہت سے رسولوں کو حسی معجزات دیے گئے تھے جو انہوں نے اپنی قوموں کو دکھائے، مگر ان میں سے کوئی ایک قوم یا کوئی ایک بستی بھی ایسی نہیں تھی جو ان معجزات کو دیکھ کر ایمان لائی ہو۔ چنانچہ وہ لوگ واضح معجزات کو دیکھ کر بھی ایمان نہ لائے اور آخر کارہلاکت ہی ان کا مقدر بنی۔

            اَفَہُمْ یُؤْمِنُوْنَ:   «تو کیا یہ لوگ (کوئی معجزہ دیکھ کر) ایمان لے آئیں گے؟» 

UP
X
<>