April 25, 2024

قرآن کریم > الأنبياء >surah 21 ayat 9

ثُمَّ صَدَقْنٰهُمُ الْوَعْدَ فَاَنْجَيْنٰهُمْ وَمَنْ نَّشَاۗءُ وَاَهْلَكْنَا الْمُسْرِفِيْنَ

پھر ہم نے ان سے جو وعدہ کیا تھا، اُسے سچا کر دکھایا کہ ان کو بھی بچالیا، اور (ان کے علاوہ) جن کو ہم نے چاہا ان کو بھی، اور جو لوگ حد سے گذر چکے تھے، انہیں ہلاک کر دیا

 آیت ۹:  ثُمَّ صَدَقْنٰہُمُ الْوَعْدَ فَاَنْجَیْنٰـہُمْ وَمَنْ نَّشَآءُ:   «پھر ہم نے ان کے ساتھ کیا گیا وعدہ سچ کر دکھایا، پھر انہیں اور (ان کے ساتھ) جسے چاہا اسے نجات دی»          

            ہم نے نوح اور ان کے ماننے والوں کو سیلاب کی آفت سے محفوظ رکھا۔ ہود اور ان کے پیروکاروں کو امان بخشی۔ صالح اور ان پر ایمان والوں کو نجات دی۔ شعیب اور ان کے ساتھیوں کو بچایا۔ لوط اور ان کی بیٹیوں کو مغضوب و معتوب بستیوں سے بحفاظت نکالا۔ اورموسیٰ کے ساتھ بنی اسرائیل کو سمندر میں سے بچ نکلنے کا راستہ دیا۔ یوں ہم نے ہر مرتبہ اپنے رسولوں اور اہل ایمان کے ساتھ کیے گئے وعدے کو نبھایا۔

            وَاَہْلَکْنَا الْمُسْرِفِیْنَ:   «اور حد سے بڑھنے والوں کو ہم نے ہلاک کر دیا۔» 

UP
X
<>