May 5, 2024

قرآن کریم > الحج >surah 22 ayat 22

كُلَّمَآ اَرَادُوْٓا اَنْ يَّخْرُجُوْا مِنْهَا مِنْ غَمٍّ اُعِيْدُوْا فِيْهَا ۤ وَذُوْقُوْا عَذَابَ الْحَرِيْقِ 

جب کبھی تکلیف سے تنگ آکر وہ اُس سے نکلنا چاہیں گے، تو انہیں پھر اُسی میں لوٹا دیا جائے گا، کہ چکھو جلتی آگ کا مزہ !

 آیت ۲۲:  کُلَّمَآ اَرَادُوْٓا اَنْ یَّخْرُجُوْا مِنْہَا مِنْ غَمٍّ اُعِیْدُوْا فِیْہَا:   «جب بھی وہ چاہیں گے کہ اس میں سے نکل جائیں غم کے مارے، تو انہیں اسی میں واپس لوٹا دیا جائے گا۔»

            وَذُوْقُوْا عَذَابَ الْحَرِیْقِ:   «اور (ان سے کہا جائے گا کہ) چکھو اب مزہ اس جلانے والے عذاب کا۔»

            اللہ اور اس کے رسول کے انکار کی پاداش میں اب یہ عذاب ہمیشہ کے لیے تمہارا مقدر ہے۔ اب تم نے اسی میں رہنا ہے۔ منکرین کے انجام کا ذکر کرنے کے بعد اب دوسرے گروہ یعنی اہل ایما ن کا ذکر کیا جا رہا ہے۔

UP
X
<>