April 20, 2024

قرآن کریم > الحج >surah 22 ayat 6

ذَلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ وَأَنَّهُ يُحْيِي الْمَوْتَى وَأَنَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ 

یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ اﷲ ہی کا وجود برحق ہے، اور وہی بے جانوں میں جان ڈالتا ہے، اور وہ ہر چیز پر مکمل قدرت رکھتا ہے

 آیت ۶:  ذٰلِکَ بِاَنَّ اللّٰہَ ہُوَ الْحَقُّ:   «یہ اس لیے ہے کہ اللہ ہی حق ہے»

            اللہ تعالیٰ کے حق ہونے میں کسی شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں۔

            وَاَنَّہُ یُحْیِی الْمَوْتٰی وَاَنَّہُ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ:   «اور یہ کہ وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے (یا کرے گا) اور یہ کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔»

            بارش کے پانی سے مردہ زمین کے یکایک زندہ ہو جانے کا منظر تم اپنی آنکھوں سے دیکھتے رہتے ہو۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ ایک دن تم لوگوں کو قبروں سے زندہ کر کے اٹھا کھڑا کرے گا۔

UP
X
<>