April 24, 2024

قرآن کریم > المؤمنون >surah 23 ayat 2

الَّذِيْنَ هُمْ فِيْ صَلَاتِهِمْ خٰشِعُوْنَ

جو اپنی نماز میں دل سے جھکنے والے ہیں

آیت ۲:  الَّذِیْنَ ہُمْ فِیْْ صَلَاتِہِمْ خٰشِعُوْنَ:   «وہ جو اپنی نمازوں میں خشوع اختیار کرنے والے ہیں۔»

            کامیاب، بامراد اور فائز المرام اہل ایمان وہ ہیں کہ نماز پڑھتے ہوئے ان کی توجہ رکعتوں کی گنتی پوری کرنے پر ہی مرکوز نہیں ہوتی بلکہ وہ اپنی نمازوں میں عاجزی اور فروتنی اختیار کرتے ہیں۔ ان کی نمازیں حقیقی خشوع وخضوع کا منظر پیش کرتی ہیں۔ 

UP
X
<>