April 19, 2024

قرآن کریم > المؤمنون >surah 23 ayat 4

وَالَّذِيْنَ هُمْ لِلزَّكٰوةِ فٰعِلُوْنَ

اور جو زکوٰۃ پر عمل کرنے والے ہیں

آیت ۴:  وَالَّذِیْنَ ہُمْ لِلزَّکٰوۃِ فٰـعِلُوْنَ :   «اور وہ جو ہر دم اپنے تزکیے کی طرف متوجہ رہنے والے ہیں۔»

            یہ کامیاب وبامراد اہل ایمان کا تیسرا وصف بیان ہوا۔ یہاں «زکوٰۃ» کا لفظ اصطلاحی معنی میں نہیں بلکہ اپنے لغوی معنی میں آیا ہے اور اس سے مراد تزکیۂ نفس ہے۔ اس لیے کہ یہ ابتدائی مکی دور کی سورت ہے اور اُس وقت تک زکوٰۃ ادا کرنے کا ابھی کوئی تصور نہیں تھا۔ ویسے بھی قرآن حکیم میں زکوٰۃ کے ساتھ عموماً لفظ «ایتاء» آتا ہے۔ چنانچہ آیت کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ کے مؤمن بندے ہمہ وقت، ہمہ تن اپنے نفس کے تزکیے کے لیے کوشاں اور اپنے دامن کے داغ دھبے دھونے کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں۔ 

UP
X
<>