May 18, 2024

قرآن کریم > المؤمنون >surah 23 ayat 59

وَالَّذِيْنَ هُمْ بِرَبِّهِمْ لَا يُشْرِكُوْنَ

اور جو اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو شریک نہیں مانتے

 آیت ۵۹: وَالَّذِیْنَ ہُمْ بِرَبِّہِمْ لَا یُشْرِکُوْنَ: «اور وہ جو اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے۔»

            شرک کے رد اور ابطال کے ضمن میں قرآن حکیم میں بہت تکرار ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس معاملے کو بار بار سمجھنے کی ضرورت ہے۔ شرک کی اہم اور واضح صورتوں کے بارے میں تو سب جانتے ہیں اور اجتناب بھی کرتے ہیں، لیکن اس کی بہت سی مخفی صورتیں بھی ہیں جو ہر دور میں ہر جگہ پائی جاتی ہیں۔ لہٰذا ایک بندۂ مؤمن کے لیے ضروری ہے کہ وہ شرک کی مہلک بیماری کے بارے میں اپنے اندر باریک بینی اور دقت نظری کی ایسی صلاحیت پیدا کر لے جس کا اظہار اس شعر میں کیا گیا ہے:

بہر رنگے کہ خواہی جامہ می پوش

من   اندازِ  قدت  را  می   شناسم!

(تو جس انداز کا چاہے لباس زیب تن کر لے، میں تجھے تمہارے قد کے انداز سے پہچان لیتا ہوں۔)

 یعنی شرک جب بھی اس کے سامنے آئے، وہ جس روپ اور جس بھیس میں بھی ہو وہ اس کو پہچان لے۔ 

UP
X
<>