April 20, 2024

قرآن کریم > المؤمنون >surah 23 ayat 9

وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَوَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ 

اور جو اپنی نمازوں کی پوری نگرانی رکھتے ہیں

 آیت ۹:  وَالَّذِیْنَ ہُمْ عَلٰی صَلَوٰتِہِمْ یُحَافِظُوْنَ:   «اور وہ جو اپنی نمازوں کی پوری محافظت کرتے ہیں۔»

            یہاں یہ نکتہ قابل توجہ ہے کہ اس مضمون کا آغاز بھی نماز کے ذکر سے کیا گیا تھا اور اس کا اختتام بھی نماز کے ذکر پر کیا جا رہا ہے۔  آیت:  ۲ میں کامیاب و بامراد مؤمنین کی پہلی صفت یہ بتائی گئی تھی:  الَّذِیْنَ ہُمْ فِیْْ صَلَاتِہِمْ خٰشِعُوْنَ:   کہ وہ لوگ اپنی نمازوں میں خشوع اختیار کرنے والے ہیں۔ یعنی اس مضمون کے آغاز میں نماز کی باطنی کیفیت کے حسن کا ذکر کیا گیا تھا، جبکہ اختتام پر آیت زیر نظر میں نماز کے نظام کی بات کی گئی ہے کہ سچے اہلِ ایمان نماز پر مداومت کرتے ہیں اور اس کے تمام آداب و قوانین کو کما حقہ ملحوظ رکھتے ہیں۔ 

UP
X
<>