April 25, 2024

قرآن کریم > النّور >surah 24 ayat 1

سُوْرَةٌ اَنْزَلْنٰهَا وَفَرَضْنٰهَا وَاَنْزَلْنَا فِيْهَآ اٰيٰتٍۢ بَيِّنٰتٍ لَّعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ

یہ ایک سورت ہے جو ہم نے نازل کی ہے، اور جس (کے اَحکام) کو ہم نے فرض کیا ہے، اور اُس میں کھلی کھلی آیتیں نازل کی ہیں ، تاکہ تم نصیحت حاصل کرو 

 آیت ۱: سُوْرَۃٌ اَنْزَلْنٰہَا وَفَرَضْنٰہَا: ««یہ ایک عظیم سورت ہے، ہم نے اس کو نازل کیا ہے اور اس کو (تم پر) فرض کیا ہے» »

            سورت کے آغاز کا یہ انداز تمام سورتوں میں منفرد ہے۔ «سُوْرَۃٌ» کا لفظ یہاں پر بطور اسم نکرہ استعمال ہوا ہے۔ اس کو اگر تفخیم کے لیے مانا جائے تو اس کے معنی یوں ہوں گے کہ یہ ایک عظیم سورت ہے۔

            : وَاَنْزَلْنَا فِیْہَآ اٰیٰتٍ بَیِّنٰتٍ لَّعَلَّکُمْ تَذَکَّرُوْنَ: «اور ہم نے اس میں بڑی روشن آیات نازل کی ہیں تا کہ تم نصیحت حاصل کرو۔» 

UP
X
<>